ڈونیڈن ٹیسٹ، ویسٹ انڈیز پر شکست کے سائے منڈلانے لگے
ڈونیڈن (آئی این پی) ڈونیڈن ٹیسٹ میں مہمان ویسٹ انڈیز پر شکست کے سائے منڈلانے لگے، نیوزی لینڈ فتح کے قریب پہنچ گیا،ویسٹ انڈیزکی ٹیم فالوآن کا شکار، مہمان ٹیم پہلی اننگز میں 213 رنز پر ڈھیر، چندر پال76رنز بنا کر نمایاں،ٹم ساﺅتھی نے4، ٹرینٹ بولٹ نے3 اور ایش سودھی نے 2 وکٹیں حاصل کیں، ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنا لئے، کریک ایڈورڈزاور ڈیرن بریوو کی شاندار نصف سنچریاں، میچ میں فتح کے لئے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹیں درکار ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لئے مزید 228 رنز بنانا ہوں گے۔ جمعرات کو یہاں یونیورسٹی اوول میں کھیلے جا رہے 3 ٹیسٹ میچزپر مشتمل سیریز کے پہلے میچ کے تیسرے روزونیڈن میں ویسٹ انڈیز نے ٹیسٹ کے تیسرے دن اپنی نامکمل اننگز سڑسٹھ رنز دو کھلاڑی آو¿ٹ سے شروع کی اور پوری ٹیم دو سو تیرہ رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ شیونرائن چندر پال چھہتر، ڈیرن براوو چالیس اور کپتان ڈیرن سیمی ستائیس ناٹ آو¿ٹ کے علاوہ کوئی مہمان بیٹسمین کیوی بولنگ کی تاب نہ لاسکا۔ ٹیم ساو¿تھی نے چار، ٹرینٹ بولٹ نے تین اور ایس سوڈھی نے دو وکٹیں لیں۔میزبان نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں نو وکٹوں کے نقصان پر چھ سو نو رنز اسکورکئے تھے۔ ویسٹ انڈین ٹیم تین سو چھیاسی رنز کے خسارے کے باعث فالو آن کا شکار ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز کا آغاز کچھ بہتر رہی۔ تاہم تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک ایک سو اڑسٹھ رنز پر ان کے دو کھلاڑی آو¿ٹ ہوچکے تھے۔ کرک ایڈورڈز انسٹھ اور کیرن پاول چودہ رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ ڈیرن براوو بہتر اورمارلن سموئلز سترہ رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ ہیں۔ غرب الہند کی ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لئے مزید دو سو اٹھائیس رنز کی ضرورت ہے اور دوسری اننگز میں ان کی آٹھ وکٹیں ابھی باقی ہیں۔