محمد انشال ورلڈ سکریبل چیمپئن شپ مین راﺅنڈ میں جگہ بنانے والے پاکستان کے کم عمر کھلاڑی بن گئے

محمد انشال ورلڈ سکریبل چیمپئن شپ مین راﺅنڈ میں جگہ بنانے والے پاکستان کے کم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پراگ (اے پی پی) پاکستان کے نوجوان پلیئر محمد انشال نے ورلڈ سکریبل چیمپئن شپ مین راﺅنڈ میں جگہ بنا لی۔ وہ مین راﺅنڈ تک رسائی حاصل کرنے والے پاکستان کے کم عمر کھلاڑی بن گئے ہیں۔ میگا ایونٹ میں پاکستان کے چار کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں وسیم کھتری، محمد عنایت اللہ اور طارق پرویز شامل ہیں۔ محمد انشال کو مین راﺅنڈ تک رسائی کیلئے کوالیفائنگ راﺅنڈ کا مرحلہ عبور کرنا تھا، انشال نے کوالیفائنگ راﺅنڈ میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 17 ویں پوزیشن حاصل کی اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے مین راﺅنڈ تک رسائی کا بھی اعزاز حاصل کیا۔ طارق پرویز کوالیفائنگ مرحلے میں ہی ناکام ہو گئے تھے۔