کاروباری سرگرمیوں کیلئے وزیراعظم کا اعلان خوش آئند ہے: پیاف

کاروباری سرگرمیوں کیلئے وزیراعظم کا اعلان خوش آئند ہے: پیاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)پیاف نے کاروباری سرگرمیوں میں فروغ کے لیے وزیر اعظم کے اعلان پیاف نے کاروباری سرگرمیوں میں فروغ کے لیے وزیر اعظم کے اعلان کردہ مراعاتی پیکیج اور توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تنصیب کے پروگرام کو خوش آئیند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پیکیج کی تمام شقوں پر صحیح طور پر عملدرآمد ہو گیا ۔ بیور و کریسی کی روائتی سست روی کا شکار نہ ہوا تو بزنس کمیونٹی ریلیف محسوس اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا - ایک ماہ کے غیر ملکی دورہ سے واپسی پر پیاف کے چیئرمین ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ مینوفیکچرنگ اور برآمدات ملک کے لیے مضبوطی اور عوام کے لیے خوشحالی کی کلیدہیں تاہم انہوں نے کہا کہ پاکستان دونوں شعبوں میں ترقی یافتہ تو کیا خطے کے دیگر ملکوں سے پیچھے ہے -اس لیے پیاف کے چیئرمین نے کہا ہے کہ پائیدار بنیادوںپر مستحکم صنعتی انقلاب برپا کرنے - مینو فیکچرنگ حجم بڑھانے ، بیرون ملک پاکستانی مصنوعات کی مانگ کا دائرہ وسیع کرنے اور غربت و افلاس اور بے روزگاری ختم کرنے کے لیے چار نقاطی ایجنڈے کے مطابق کام کرنا بے حد ضروری ہے -ملک طاہر جاوید نے کہا ہے تمام اقتصادی اور آبی ماہرین متفق ہیں کہ کالا باغ ڈیم بے ضرر منصوبہ ہے - اس کی تعمیر و تکمیل سے کسی علاقہ کی زمینوں کو کوئی نقصان پہنچنے کا اندیشہ نہیں ہے ملک کو خوشحالی سے ہمکنار کرنے کا سود مند ترین نسخہ ہے - نہ صرف لوڈ شیڈنگ ختم ہوگی بلکہ اس کی تعمیر سے صنعتی پیداوار میں 6 ارب ڈالر اور زرعی پیداوار میں سالانہ دس ارب ڈالر کا اضافہ ہوگا -ملک کو اربوں ڈالر قرض کی بیساکھیوں اور تیل کی درآمد پر خرچ ہونے والے کثیر زر مبادلہ سے نجات مل جائے گی -


 اس لیے پیاف کے چیئرمین نے کہا ہے کہ حکمران اور سیاست دان بڑے ڈیم کی تعمیر پر یک زبان ہو جائیں کیونکہ آبی ذرائع کے علاوہ دیگر تمام ذرائع سے بننے والی بجلی مہنگی ہوگی جو لامحالہ صنعتی مصنوعات کی پیداواری لاگت میں اضافے کا باعث بنے گی - ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ گیس کی قلت کی وجہ سے دو فیصد سے زیادہ جی ڈی پی کا نقصان ہو رہا ہے - گیس کی کمی دور کرنے کے لیے پاک ایران گیس پائپ لائن پراجیکٹ بہترین ہے لیکن بعض بیرونی رکاوٹوں کی وجہ سے منصوبہ پر عملدرآمد رک چکا تھا - انہوں نے کہا ہے کہ رکاوٹیں دور ہو چکی ہیں اس لیے حکومت کو چاہئے کہ ہنگامی بنیادوں پر پائپ لائن بچھانے کا کام مکمل کرے - اس منصوبہ نے 2014 میں مکمل ہو نا ہے - اس امر کی اشد ضرورت ہے کہ التوا کا پیریڈ تیز ترین رفتار سے کام کرکے کور کیا جائے -انہوں نے کہا ہے کہ فنڈز کی فراہمی کو ہرگز خاطر میں نہ لایا جائے - حکومت جہاں دیگر ضرورتیں مختلف ذرائع سے پوری کر رہی ہے - دو ارب ڈالر کا بندو بست کرے تاکہ ملکی صنعت زیادہ وقت گیس سے محروم نہ رہے - پیاف کے چیئرمین نے کہا ہے کہ پانی کی شدید قلت کے باعث پاکستان کی سونا اگلتی زر خیز زمینیں بنجر بن رہی ہیں - انڈیا ہمارے پانیوں پر دھڑ ا دھڑ ڈیم بنا اور پاکستان کو فروعی باتوں میں الجھا رہا ہے اس لیے پیاف کے چیئرمین نے حکومت پر زور دیا ہے کہ اندرون ملک آبی ذخیرے تعمیر کرنے کے علاوہ بھارت کو پاکستان کے پانیوں پر ڈاکہ زنی سے روکے - ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ حکومتی آمدن بڑھانے اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ حکومت ٹیکس ریونیو میں اضافہ کرے اور اس کی وصولی کو یقینی بنائے - اس میں کرپشن کا عنصر ختم کرے - انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں ٹیکسوں کی وصولی کی گنجائش 8600- ارب روپے سے زیادہ ہے جبکہ موجودہ ہدف صرف 2598- ارب روپے ہے - اگر حکومت زرعی شعبہ سمیت ہر قسم کی آمدن پر ٹیکس موثر طریقے سے نافذ اور وصولی کا بندو بست کرے تو کاروباری طبقہ کے دیرینہ مطالبہ کے مطابق سیلز ٹیکس کی شرح 17فیصد سے کافی کم ہو سکتی ہے

مزید :

کامرس -