کئی ہفتوں بعد روپے کی قدر میں بہتری دیکھی گئی
کراچی(اکنامک رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کراچی میں کئی ہفتوں بعد روپے کی قدر میں بہتری دیکھی گئی۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق سرمایہ کاروں کی جانب سے فاروڈ کے سودوں کو کلئیر کرنے کی وجہ سے روپے کی قدر میں پچیس پیسے بہتری دیکھی جارہی ہے جس سے انٹربینک میں ڈالر ایک سو آٹھ روپے 45 پیسے پر آگیا، اوپن مارکیٹ میں بھی کرنسی ڈیلرز کو بینکوں سے جانب سے ڈالر کی فراہمی میں بہتری کے بعد روپے کی قدر میں 25 پیسے اضافہ ہوا۔ اور قیمت 109 روپے 25پیسے پر آگئی۔