ہنرمندوں میں اضافے کیلئے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس کا قیام عمل میں لایا جائےگا

ہنرمندوں میں اضافے کیلئے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس کا قیام عمل میں لایا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی ( کامرس ڈیسک)وفاقی وزیر برائے سمند پار پاکستانیز وہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ پیر صدرالدین شاہ راشدی نے کہا ہے کہ ملک میں ہنر مند اور مہارت سے لیس افرادی قوت میں اضافے کے لئے ووکینشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس کا قیام عمل میں لایا جائے گا تا کہ تکنیکی طور پر مضبوط افراد کو بیرون ممالک بھیج کر ملک کے لئے کثیر زر مبادلہ حاصل کیا جا سکے اس کے لئے پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا، راولپنڈی چیمبر ملک کی اقتصادی ترقی میں گراں قدر خدمات سر انجام دے رہاہے وزارت چیمبر کے ساتھ مل کر ٹیکنیکل ٹریننگ کے شعبہ کی ترقی کے لئے اقدامات اٹھائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے ایک ملاقات میں کیا جسکی قیادت صدر ڈاکٹر شمائل داﺅد آرائیں کر رہے تھے جبکہ سینئر نائب صدر ملک شاہد سلیم، نائب صدر محمد عالم چغتائی اور ندیم رﺅف بھی وفد میں شامل تھے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں اس وقت 20سے 35سال کی عمر کے زیادہ تر افراد بیروزگار ہیں ،حکومت کی کوشش ہے کہ ان افراد کو تکنیکی مہارتیں سکھا کر ملک اور معاشرے کے لئے سود مند شہری بنایا جا سکے ،حکومت پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر عنقریب اس سلسلے میں اقدامات اٹھائے گی۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے صدر چیمبر ڈاکٹر شمائل داﺅد نے کہا کہ سروسز سیکٹر ملک کی اقتصادی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کر رہا ہے لیکن حکومت کی عدم توجہی سے اس شعبے کو وہ اہمیت نہیں دی جا سکی جو دی جانی چاہیے تھی ہنر مند اوورسےزپاکستانی ملک مےں غےر ملکی سرماےہ لانے کا سب سے بڑا ذرےعہ ہیں ، اس وقت پاکستان مےں 60کے قرےب رجسٹرڈ ٹےکنےکل اےجوکےشن کے ادارے قائم ہےں جن سے سالانہ 2لاکھ افراد فارغ التحصےل ہوتے ہےں۔ اکےسےوےں صدی کے تقاضوں کو پورا کرنے کےلئے جدےد علوم کو بھی ٹےکنےکل انسٹےٹوٹس کے نصاب مےں شامل کےا جائے تا کہ عالمی معےار کے مطابق تجربہ کار افرادی قوت پےدا کی جا سکے۔صدر آر سی سی آئی نے کہا کہ ملک کا 50فی صد سے زائد غےر ملکی زرمبادلہ اوور سےز اےمپلائمنٹ کے ذرےعے سے آتا ہے جتنی تربےت ےافتہ افرادی قوت ہم بیرون ِممالک مہیا کریں گے اتنا ہی زےادہ زرمبادلہ حاصل ہو گا۔

انہوں نے زور دےتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی رےجن مےں جدےد ٹےکنےکل انسٹی ٹےوٹس کا قےام عمل مےں لاےا جائے جہاں پر عالمی معےار کے مطابق کورسز کی تعلےم دی جائے ۔ وفاقی وزیر نے انہیں اپنے بھرپور تعاون کا یقین

مزید :

کامرس -