ٹیکس وصولی میں کمی کی وجہ قابل ٹیکس اشیا کی درآمد میں کمی ہے:¾وزیر خزانہ
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ٹیکس وصولی میں کمی کی وجہ قابل ٹیکس اشیا کی درآمد میں کمی ہے، ٹیکس وصولی کا ہدف محض تخمینہ ہے۔ ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ رواں مالی سال چوبیس کھرب 75 ارب روپے کا ہدف صرف ایک تخمینہ ہے، جو بیس کھرب سات ارب روپے تک رہ سکتا ہے، گذشتہ مالی سال ٹیکس وصولی انیس کھرب 46 ارب روپے رہی، جو مقررہ ہدف سے 61 ارب روپے کم تھی، جبکہ رواں مالی سال پانچ ماہ میں صرف 35 ارب روپے کمی کا سامنا رہا، اس کے باوجود پانچ ماہ کی وصولی گذشتہ سال کی اس مدت کے مقابلے میں 17 فیصد سے زائد رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ مقررہ ہدف کے حصول کےلئے بھرپور کوششیں جاری ہیں، توقع ہے کہ تیس جون تک چوبیس کھرب 75 ارب روپے کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔