کارکردگی کے اثرات ڈی جی اینٹی کرپشن پر ڈالے جاتے ہیں، ذرائع محکمہ اینٹی کرپشن
لاہور(اپنے نمائنے سے)محکمہ اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق چیف کرٹری پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب کے حکم سے جب بھی محکمہ اینٹی کرپشن کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے رپورٹس طلب کی جاتی ہیں تو اس کارکردگی کی روشن میں سامنے آنے والے اثرات یا توڈی جی اینٹی کرپشن پر ڈالے جاتے ہیں یا متعلقہ ضلع کے ریجن ڈائریکٹر پر آج تک محکمہ اینٹی کرپشن میں قائم مانیٹرنگ اینڈ ویجلسن سیل نے کبھی بھی محکمہ اینٹی کرپشن میں تعینات ان تفتیشی افسران کی نشاندہی یا تعین نہ کیا ہے جو کہ کئی کئی سالوں سے اعلی سطح کے کیسز کو دبائے بیٹھے ہیں اور اس طریقے کار سے اپنے مالی مفادات کو پورے کر رہے ہےںحالانکہ ہر ماہ ضلع سطح کے ڈائریکٹر صاحبان اور ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب زیر التواءکیسز کو میرٹ پر نمٹانے کی ہر وقت کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں اگر محکمہ اینٹی کرپشن میں زیر سماعت کیسرز کو جان بوجھ کر التواءمیں رکھنے والے تفتیشی افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز ہو چکا ہے تو محکمہ اینٹی کرپشن میں کوئی کیس زیر التواءنہیں رہے گا۔