ملک کے بیشتر علاقوں میںموسم کے سرد اور خشک رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میںموسم کے سرد اور خشک رہنے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( وقائع نگار )محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میںموسم کے سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ ملک کے بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی طور پرابر آلود رہے گا۔اس دوران گلگت بلتستان اور مالاکنڈ ڈویژن میں کہیں کہیں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے ترجمان نے بتایا کہ آئندہ چند روز کے دوران ملکی موسم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ سردی سکردو میں پڑی جہاں پر کم از کم درجہ حرارت منفی 09سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
موسم

مزید :

صفحہ آخر -