پنجاب اسمبلی میں دلچسپ تعلیمی قابلیت،36ماسٹر ہولڈر،20 میٹرک پاس ہیں
لاہور(رپورٹ :شہزاد ملک ) سیاست میں حصہ لینے کے لئے گرایجویشن کی شرط ختم ہونے کے بعد اب پنجاب اسمبلی میں مڈل اور انڈر میٹرک بھی پہنچ چکے ہیں ۔لیکن ان کے ساتھ ساتھ ایم بی بی ایس‘ ایم ایس سی ‘ ایم بی اے ‘ ایم ایس سی آنر اور پی ایچ ڈی کی ڈگری والے بھی اسمبلی میں موجود ہیں ۔اس وقت پنجاب اسمبلی میں ایک رکن مڈل اور انڈر میٹرک ہے۔ ایک رکن نے ایل ایل بی آنر کیا ہے ۔ایک رکن نے بی بی اے آنر کیا ہے۔ایک رکن نے ایم پی اے کیا ہے۔ایک رکن نے ایم فل کیا ہے ۔ایک رکن ایف ایس سی پاس ہے۔ ایک رکن نے بی بی اے کیا ہے۔ایک رکن ایم ایس سی آنر ہے ۔ایک رکن پی ایچ ڈی ہے۔دو ارکان ڈپلومہ آف ایسویسی ایٹ انجئیرز ہیں۔تین ارکان اسمبلی بی اے آنر ہیں ۔پانچ ارکان اسمبلی بی ایس سی ہیں ۔بیس ارکان اسمبلی نے میٹرک کیا ہے۔اٹھارہ ارکان اسمبلی نے ایف اے کیا ہے۔چونتیس ارکان اسمبلی نے ایل ایل بی کیا ہے۔دو ارکان اسمبلی نے ایل ایل ایم کیا ہے ۔چار ارکان اسمبلی نے بی کام کیا ہے۔ دو ارکانا سمبلی نے بی ایڈ کیا ہے۔سات ارکان اسمبلی ایم بی بی ایس ہولڈر ہیں ۔چھ ارکان اسمبلی ایم بی اے ہیں ۔چھہ ارکان اسمبلی ایم ایس سی ہیں ۔سترہ ارکان اسمبلی نے ایم اے کیا ہے اور سب سے زیادہ نوے ارکان ا سمبلی نے بی اے کی شرط ختم ہونے کے باوجود بھی بی اے کیا ہے۔
تعلیمی قابلیت