ذخیرہ اندوزی ،منافع خوری پر دائر تمام درخواستوں کی مشترکہ سماعت کا فیصلہ

ذخیرہ اندوزی ،منافع خوری پر دائر تمام درخواستوں کی مشترکہ سماعت کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس عمر عطا ءبندیال نے چینی ذخیرہ اندوزی ، اور نا جائز منافع خوری کے خلاف دائر سماعت ملتوی کرتے ہوئے مسابقتی کمشن کے خلاف دائر تمام درخواستوں کی مشترکہ سماعت کا حکم دے دیا۔ گزشتہ روز مدعا علیہ شوگر ملوں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ یہ درخواست 2010 میں دائر کی گئی تھی جب چینی کی قیمت 100 روپے سے اوپر پہنچ چکی تھی اِس درخواست کے ذریعے عدالتِ عالیہ سے گزارش کی گئی تھی کہ ناجائز منافع خوری ، ذخیرہ اندوزی اور خوراک کی اشیاءپر کنٹرول رکھنے کے قوانین پر عملدرآمد کروایا جائے ۔عدالت کے عبوری حکم کے بعد سے چینی کی قیمت مستحکم رہی ہے۔ اِس لئے یہ درخواست غیر موثر ہو چکی ہے اسے نمٹا دیا جائے۔جبکہ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ چینی کی ذخیرہ اندوزی ثابت ہوچکی ہے ۔ مسابقتی کمیشن کے وکیل مزمل اختر شبیر نے عدالت کو بتایا کہ گٹھ جوڑ کے کیس میں سی سی پی انکوائری کر رہی ہے اُس کے جاری کردہ شوکاز نوٹسوں کیخلاف ہائیکورٹ میں کیس چل رہے ہیں ۔لہذا اِس کیس کو خارج کر دیا جائے۔جس پرفاضل جج نے عدالت عالیہ کے دفتر کو حکم جاری کیا کہ یہ تمام مقدمات ایک ہی عدالت میں سماعت کے لئے پیش کئے جائیں اب انکی مشترکہ سماعت ہوگی۔
مشترکہ سماعت

مزید :

صفحہ آخر -