پولیس نے حویلی لکھا میں بداخلاقی واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے بعد رپورٹ عدالت میں پیش کر د ی

پولیس نے حویلی لکھا میں بداخلاقی واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے بعد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر پولیس نے حویلی لکھا کے نواحی گاﺅںمیں 2 یتیم بہنوںکے ساتھ بداخلاقی کرنے والے با اثر ملزمان کو گرفتار کر کے انکے خلاف پولیس رپورٹ عدالت میں پیش کر د ی۔عدالت عالیہ کے کمپلینٹ سیل نے معاملہ کو نمٹاتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ جلد از جلد شفاف و آزادانہ ٹرائل کو یقینی بنایا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کئے جا سکیں ۔دربد ر کی ٹھوکریں کھانے کے بعد متاثرہ لڑکیوں نے پریس کو آگاہ کیا تھا ۔عدالت عالیہ کے کمپلینٹ سیل نے مذکورہ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیشن جج اوکاڑہ سے رپورٹ طلب کی جس پر سیشن جج نے کہاہے کہمتعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم ثناءاللہ کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزم عامر نے عبوری ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر رکھی ہے۔
ملزمان گرفتاری

مزید :

صفحہ آخر -