جسٹس عائشہ نے وی آئی پی کلچر کے خاتمہ کیلئے سماعت لارجر بنچ سے کرانے کیلئے درخواست چیف جسٹس کوبجھوا دی

جسٹس عائشہ نے وی آئی پی کلچر کے خاتمہ کیلئے سماعت لارجر بنچ سے کرانے کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے ملک میں وی آئی پی کلچر کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے لیے لارجز بنچ تشکیل دینے کے لیے درخواست چیف جسٹس کو بجھوا دی ہے ۔ لاہور ہائی کورٹ کے روبرو یہ درخواست جماعہ الدعوہ کے سربراہ حافظ محمد سعید نے اے کے ڈوگرایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کر رکھی ہے ۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملک میں وی آئی پی کلچر کے خاتمہ اور سادگی اپنائی جائے ۔ وی آئی پی کلچر اسلامی تعلیمات کے منافی ہے اور ہمارا آئین اسلام کے منافی سرکاری اقدامات کی اجازت نہیں دیتا ہے ۔لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک کے روبرو کیس کی سماعت ہو رہی تھی جسٹس عائشہ اے ملک نے یہ درخواست چیف جسٹس کو بجھوا دی ہے تا کہ اس کی سماعت کے لیے لارجز بنچ تشکیل دیا جاسکے اور وہ کیس کی سماعت کرے ۔

مزید :

صفحہ آخر -