بلوچستان میں ہفتہ کو ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کیلئے انتظامات مکمل

بلوچستان میں ہفتہ کو ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کیلئے انتظامات مکمل
بلوچستان میں ہفتہ کو ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کیلئے انتظامات مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان میں ہفتہ کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جبکہ گلیوں بازاروں میں گہماگہمابھی بڑھ گئی ہے۔ٹی وی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ سٹیشنز، بیلٹ پیپرز اور سیکیورٹی معاملات کو حتمی شکل دی جاچکی ہے اور صوبے میں 5 ہزار 305 پولنگ سٹیشنزقائم کئے گئے ہیں جن میں سے 2 ہزار 776 کوانتہائی حساس اور ایک ہزار 581 کوحساس جبکہ 958 کونارمل قرار دیا گیا ہے۔ تمام پولنگ سٹیشنز پرپولیس کے 19ہزار 322 اہلکار اور لیویزکے11ہزار 123، بلوچستان کانسٹیبلری کے 2 ہزار اور ایف سی کے 16ہزار 321 اہلکاروں سمیت پاک فوج کے5ہزار 325 جوان تعینات ہوں گے۔صوبائی سیکرٹری داخلہ اسد گیلانی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات پرسیکیورٹی کےلیے تقریبا 50 کروڑ روپے کاخرچہ آچکا ہے جس کا بوجھ صوبائی حکومت برداشت کررہی ہے۔

مزید :

قومی -