بلوچستان سے بلامقابلہ منتخب ہونیوالے مزید چار کونسلر اغوا

تربت (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے ضلعی تربت سے بلدیاتی انتخابات میں بلامقابلہ منتخب ہونے کے بعد اغواء ہونیوالے کونسلرز کی تعداد سات ہوگئی ہے ۔ تحصیل دشت کے علاقے بلنگور سے نامعلوم مسلح افراد نے نیشنل پارٹی کے نو منتخب چار کونسلروں جاوید اقبال،عبد القادر، سلیم اوربہرام بلوچ کو اغوا کرلیا۔ گذشتہ روز بھی کڈان سے نیشنل پارٹی کے تین کونسلروں کو اغواءکر لیا گیا تھا، اغواکی وارداتوں کے بعد علاقے کے دیگر کونسلر بھی خوفزدہ ہیں۔