بابری مسجد کی شہادت کو 21برس بیت گئے ، مسلمان آج بھی انصاف کے منتظر

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بابری مسجد کی شہادت کو21 برس بیت گئے لیکن ذمہ دارن کے خلاف آج تک کارروائی مکمل نہیں ہوسکی۔اکیس برس بھارتی ریاست اتر پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے ایل کے ایڈوانی کی قیادت میں انتہا پسند تنظیموں وشوا ہندو پریشد، بجرنگ دل اور شیو سینا کے ساتھ مل کر رام مندر کی تعمیر کے لیے تحریک چلائی۔کانگریسی وزیراعظم نرسمہا راو¿ کی حکومت کے دوران چھ دسمبر 1992ءکو ہزاروں ہندوو¿ں نے نیم فوجی دستوں کی موجودگی میں اس تاریخی مسجد کو شہید کر دیا تھاجس کے بعد پورے بھارت میں مسلم کش فسادات پھوٹ پڑے اور تین ہزار سے زائد مسلمانوں کو بے دریغ موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔21سال گزرنے کے باوجود اس اندوہناک واقعے میں ملوث ملزمان آج بھی آزاد اور مسلمان انصاف کے منتظر ہیں ۔