بھارت سے آٹھ پاکستانی قیدی رہا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے آٹھ قیدیوں کو واہگہ بارڈ رپر پاکستانی حکام کے حوالے کردیا۔آٹھ قیدی 15سال سے بھارتی جیلوں میں تھے اورجرم ثابت نہ ہونے پر اُنہیں رہاکردیاگیا۔ رہائی پانیوالے قیدیوں کا کہناتھاکہ بھارت میں غیر انسانی سلوک کیاگیا، جیل انتظامیہ کی جانب سے تشدد معمول کی بات تھی ۔