بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاریاں مکمل ہیں، حساس علاقوں میں فضائی نگرانی کی جائے گی: سیکرٹری الیکشن کمیشن

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاریاں مکمل ہیں، حساس علاقوں میں فضائی ...
بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاریاں مکمل ہیں، حساس علاقوں میں فضائی نگرانی کی جائے گی: سیکرٹری الیکشن کمیشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد نے کہا ہے کہ کل بلوچستان کے تمام اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہونے جا رہے ہیں، الیکشن کمیشن نے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد کا کہنا تھا کہ بلوچستان پہلا صوبہ ہے جہاں الیکشن ہونے جا رہے ہیں، بلوچستان کی عوام مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے سامان اور پولنگ سٹاف پہنچ گیا ہے جبکہ سیکیورٹی کے انتظامات بھی مکمل کر لئے گئے ہیں، جہاں ضرورت ہو گی ہیلی کاپٹرز بھی استعمال کئے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کیلئے پولیس، ایف سی اور فوج کے دستے تعینات ہوں گے جبکہ حساس علاقوں میں فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔

مزید :

قومی -