پنجاب میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 18 ہو گئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں مزید ایک خاتون ڈینگی سے ہلاک ہو گئی ہے جس کے بعد پنجاب میں ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد 18 تک پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سرور سلطانہ ڈینگی وائرس سے متاثر ہونے پر شیخ زید ہسپتال میں زیر علاج تھی تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی جس کے بعد پنجاب میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 18 ہو گئی ہے۔