دفاع پاکستان کونسل کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی مولانا شمس الرحمان کے قتل کی مذمت

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سربراہ دفاع پاکستان کونسل مولانا سمیع الحق نے مولانا شمس الرحمان کے قتل کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے شہریوں کی حفاظت میں ناکام ہو گئی۔ مولانا سمیع الحق نے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دشمن مسلمانوں کو لڑانے کے درپے ہیں۔