سانحہ راولپنڈی: عدالتی کمیشن نے گواہوں کی رجسٹریشن مکمل کر لی

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالتی کمیشن نے سانحہ راولپنڈی میں گواہوں کی رجسٹریشن مکمل کر لی ہے، مقدمے کی سماعت 9 دسمبر سے شروع ہو گی۔ ذرائع کے مطابق عدالتی کمیشن نے 70 عینی شاہدین، 4 متاثرین اور تجاویز دینے والے 27 افراد کو رجسٹرڈ کیا ہے جو مقدمے کی سماعت کے دوران عدالتوں میں پیش ہوں گے۔ مقدمے کی باقاعدہ سماعت 9 دسمبر سے شروع ہو گی۔