خیبرپختونخواہ میں چاروں تدریسی ہسپتالوں کے چیف ایگزیکٹوز تبدیل
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخواہ میں چاروں تدریسی ہسپتالوں کے چیف ایگزیکٹوز کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عنایت اللہ روغانی کو چیف ایگزیکٹو خیبر ٹیچنگ ہسپتال، پروفیسر ڈاکٹر طاہر کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے چیف ایگزیکٹو، ڈاکٹر رحمان غنی کو ایبٹ آباد میڈیکل کمپلیکس کے چیف ایگزیکٹو اور مظفر الدین صادق کو لیڈی ریڈنگ کا چیف ایگزیکٹو مقرر کیا گیا ہے۔