جہاز کی طرح اب موٹر سائیکل بھی فضاءمیں اڑتے ہوئے نظر آئینگے

جہاز کی طرح اب موٹر سائیکل بھی فضاءمیں اڑتے ہوئے نظر آئینگے
جہاز کی طرح اب موٹر سائیکل بھی فضاءمیں اڑتے ہوئے نظر آئینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (بیور ورپورٹ)دنیا میں پہلی مرتبہ فضاءمیں لوگ موٹر سائیکل اڑتا ہوا دیکھیں گے، ڈچ کمپنی ایک ایسا موٹر سائیکل بنانے میں کامیاب ہو گئی ہے جو زمین اور فضاءمیں 112میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر سکتا ہے، اس موٹر سائیکل کی طاقت 230ہارس پاور اور چار سلنڈر تین پہیے ہیں یہ ایک سکینڈ میں 0سے 60میل فی گھنٹہ کی رفتارتک پہنچ جاتا ہے اس موٹر سائیکل میں 27گیلن پیٹرول زخیرہ کرنیکی گنجائش ہے اور یہ 27گیلن سے 220میل کی فلائٹ کر سکتا ہے جبکہ زمین پر مذکورہ پیٹرول سے وہ 750میل سفر طے کر سکتا ہے اس کا کل وزن 1499پونڈ ہے اس کی ابتدائی قیمت1لاکھ 80ہزار پاﺅنڈ مقرر کی گئی ہے اور یہ سڑک پر سفر کرتے ہوئے دس منٹ کے اندر اندر آسمان پر پرواز کر سکتا ہے اسے لینڈنگ کیلئے سو فٹ جگہ درکا ر ہے اور اڑان کیلئے اسے 540فٹ رن وے درکار ہے اس کو چلانے کیلئے ڈرائیونگ لائسنس اور سپورٹس پائلٹ کا لائسنس ہونا ضروری ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -