موبائل گرنے پرسکرین ٹوٹنے کا مسئلہ ،ایپل نے حل نکال لیا

موبائل گرنے پرسکرین ٹوٹنے کا مسئلہ ،ایپل نے حل نکال لیا

سان فرانسسکو(نیوزڈیسک)آپ نے انتہائی مہنگا سمارٹ فون خریدا اور خوشی خوشی اس کا استعمال شروع کردیا۔ ابھی زیادہ دن نہیں ہوئے کہ ایک دن ذرا سی غلطی سے آپ کا سمارٹ فون ہاتھ سے گرا اور اس کی سکرین ٹوٹ گئی اورآپ کے تمام خواب چکنا چور ہوگئے ۔کیا ہی اچھا ہو کہ کوئی ایسا سمارٹ فون آجائے جس کی سکرین ہی نا ٹوٹے۔

دنیا کا پہلا ڈبل سکرین موبائل فون متعارف ،جاننے کے لئے کلک کریں

 ایپل نے اس مشکل سے نجات دلانے کا بیڑا اٹھا لیا ہے۔ حال ہی میں معروف امریکی کمپنی نے اپنا پیٹنٹ protective mechanism for an electronic deviceکے نام سے رجسٹر کروایا ہے ۔ ایپل کا نئے فون میں ایک ایسا سینسر لگانے کا پروگرام ہے جو جیسے ہی فون ہاتھ سے چھوٹے گا تو وہ یکدم ایکشن لیتے ہوئے خودبخود فون کا زاویہ ایسا کردے گا کہ فون کو کم سے کم نقصان ہو۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ضروری نہیں کہ پیٹنٹ رجسٹر ہونے کا مطلب ہے کہ اس طرح کا فون بہت جلد مارکیٹ میں آجائے گا بلکہ بعض اوقات اس میں وقت بھی لگ جاتا ہے۔

 

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...