ٹی وی پروگرام میدان جنگ بن گیا،فحش اشاروں پر خاتون لہو لہان

ٹی وی پروگرام میدان جنگ بن گیا،فحش اشاروں پر خاتون لہو لہان
ٹی وی پروگرام میدان جنگ بن گیا،فحش اشاروں پر خاتون لہو لہان

ماسکو (نیوز ڈیسک) روسی ٹی وی کے ایک گیم شو میں ساتھی کھلاڑیوں کو تنگ کرنے والی خوبرو حسینہ کو ایک ستائے ہوئے کھلاڑی نے اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا اور پھر مکا مار کر اس کا ناک لہولہان کر دیاجبکہ یہ منظر لاکھوں لوگوں نے ٹی وی پر براہ راست دیکھا۔

فحش فلموں کے شوقین افراد کا شرمناک علاج کرنےوالی خاتون،جاننے کے لئے کلک کریں

اس پروگرام میں آٹھ افراد حصہ لے رہے تھے جو ایک کار جیتنے کیلئے مقابلہ کر رہے تھے۔ پروگرام کے قوانین کے مطابق ان خواتین اور مردوں کو کار سے جدا نہیں ہونا تھا کیونکہ جو بھی کارسے علیحدہ ہوتا مقابلے سے باہر ہو جاتا۔ ان میں سے کوئی کار کے اوپر بیٹھا تھا تو کوئی اس کے ساتھ ٹیک لگا کر کھڑا تھا۔ حملے کا نشانہ بننے والی حسینہ کے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ دیگرتمام ساتھیوں کو مسلسل تنگ کر رہی تھی۔ وہ کسی پر طنزیہ جملے کس رہی تھی تو کسی کو تھپڑ مارنے کی کوشش کر رہی تھی۔ خصوصاً ایک نوجوان کو تو وہ بہت زیادہ نشانہ بنا رہی تھی اور جب اس نے جوتا اتار کر نوجوان کے منہ کی طرف اچھالا تو وہ آپے سے باہر ہو گیا اور خاتون کو اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا اور پھر زور سے مکا رسید کیا جس کی وجہ سے خاتون کی ناک لہولہان ہو گئی۔ اس جھگڑے کی وجہ سے دونوں مقابلے سے باہر ہو گئے۔

 

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...