انوکھی شادی، دولہا دلہن ایک دوسرے میں مگن رہے ،مہمان سارے بیت الخلاءپہنچ گئے

انوکھی شادی، دولہا دلہن ایک دوسرے میں مگن رہے ،مہمان سارے بیت الخلاءپہنچ گئے
انوکھی شادی، دولہا دلہن ایک دوسرے میں مگن رہے ،مہمان سارے بیت الخلاءپہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وارسا (نیوز ڈیسک) شادی کے پرمسرت موقع پر پرتکلف کھانا مہمانوں کی خاطرمدارت کا بہترین ذریعہ سمجھا جاتا ہے لیکن پولینڈ میں ہونے والی ایک شادی کے دوران شاندار ضیافت مہمانوں کی زبردست درگت بننے کی وجہ بن گئی۔ دولہا مائیسز اور دلہن جوآنا ہنسی خوشی سب سے باتیں کر رہے تھے اور دوستوں اور رشتہ داروں کے پاس جا کر ان کے حال حالات پوچھ رہے تھے کہ اسی دوران مہمانوں کا رجحان بیت الخلاءکی طرف بہت بڑھ گیا۔

سعودی حکام کی جانب سے خواتین ڈرائیورز کو انوکھا مشہورہ

نوبیاہتا جوڑا حیران تھا کہ مہمان بیت الخلاءکی طرف جاتے اور پھر بغیر ملے ہی چپکے سے گھروں کو روانہ ہو جاتے ۔ شادی کی تقریب مہمانوں کی تیزی سے رخصتی کی وجہ سے ان کی توقع سے بہت پہلے ختم ہو گئی تو انہوں نے کچھ عزیزوں کو فون کرکے معلوم کیا کہ وہ اس قدر جلدی کیوں چلے گئے۔ جس پر انکشاف ہوا کہ تقریب میں آنے والے تمام 120 افراد سخت بدہضمی اور ہیضے کا شکار ہو چکے تھے۔

پچیس طالبان مارنے والی باہمت افغان خاتون ریزہ گل کو بہادری کا میڈل مل گیا

دولہا دلہن مہمانوں کے استقبال اور میل جول میں اتنے مصروف رہے کہ کچھ کھا نہ سکے جس کی وجہ سے انہیں آخر تک اندازہ نہ ہوا کہ مہمانوں کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔ بعد ازاں معلوم ہوا کہ 5000 پاﺅنڈ (تقریباً 80 لاکھ روپے) میں منگوایا گیا خوش ذائقہ کھانا ایک خاص بیکٹیریا سے متاثر تھا جس نے ساری تقریب ہی ویران کر دی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -