آدم خور ماں کا اپنا ہی جگر گوشہ کھانے کی کوشش

آدم خور ماں کا اپنا ہی جگر گوشہ کھانے کی کوشش
آدم خور ماں کا اپنا ہی جگر گوشہ کھانے کی کوشش

  

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کے ایک ہسپتال میں ایک خاتون کو اپنے نومولود بیٹے کو کچا چباتے ہوئے پکڑ لیا گیا ہے۔ شین زین شہر کے ہسپتال میں خاتون کو اس وقت لایا گیا تھا جب وہ سڑک پر درد ز ہ میں مبتلا پائی گئی تھی۔

سنگدل آدم خور کا رونگٹے کھڑے کر دینے والااقدام،جاننے کے لئے کلک کریں

ایک نرس نے بتایا کہ خاتون لاوارث تھی اور اسے اور اس کے بچے کو ایک علیحدہ کمرے میں رکھا گیا تھا۔ پیدائش کے تیسرے دن جب ایک نرس حسب معمول کمرے میں پہنچی تو دیکھا کہ خاتون اپنے ننھے بیٹے کا بازو چبا رہی تھی۔ نرس کے شور مچانے پر عملے کے دیگر افراد بھی پہنچ گئے لیکن خاتون نے نومولود کے گوشت میں دانت اتنی سختی سے گاڑھ رکھے تھے کہ اس کے جبڑے کو بزور طاقت کھولنا پڑا۔ بچہ بری طرح زخمی ہو چکا تھا اور اس کے جسم سے جگہ جگہ سے خون ٹپک رہا تھا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ خاتون ذہنی مسائل کا شکار ہے اور غالباً اسی وجہ سے اس نے ا پنے بچے پر حملہ کیا۔ اس کی شناخت 24 سالہ لی زینگوا کے نام سے کی گئی ہے۔

 

مزید : ڈیلی بائیٹس