پاک افغان بارڈر ،پاکستان نےدہشت گردوں کا مکمل بندوبست کر لیا

پاک افغان بارڈر ،پاکستان نےدہشت گردوں کا مکمل بندوبست کر لیا
پاک افغان بارڈر ،پاکستان نےدہشت گردوں کا مکمل بندوبست کر لیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک افغان سرحد پر شدت پسندوں، سمگلروں اور غیر قانونی عناصر کی دراندازی ایک بڑا مسئلہ رہا ہے اور خبر رساں ادارے ”این بی سی نیوز“ کے مطابق اب اس مسئلے پر قابو پانے کیلئے پاکستان نے افغان سرحد کے ساتھ ساتھ 300 میل لمبی خندق کی کھدائی کا کام شروع کر دیا ہے۔ خبررساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ بہت بڑی اور گہری خندق ہو گی جو سرحد پر غیر قانونی آمد و رفت کو روکنے کیلئے بنائی جا رہی ہے۔ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس اقدام کے باعث علاقے میں امن و امان کے قیام کا دیرینہ خواب بھی پورا ہو سکے گا اور دونوں اطراف کو اس کا فائدہ ہو گا۔

 

مزید : قومی