بارش کے بعد مٹی سے خوشبو کیوں آتی ہے ؟سائنس نے بتا دیا

بارش کے بعد مٹی سے خوشبو کیوں آتی ہے ؟سائنس نے بتا دیا
بارش کے بعد مٹی سے خوشبو کیوں آتی ہے ؟سائنس نے بتا دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(نیوز ڈیسک)بارش کے بعد ماحول میں انتہائی منفرد قسم کی خوشبو پھیل جاتی ہے جو لمبے عرصے بعد بارش کی صورت میں خصوصاً بہت نمایاں ہوتی ہے ۔کبھی آپ نے سوچا کہ اس خوشبو کا کیا راز ہے ؟

مٹی کے فوائد جوآپ نہیں جانتے ،جاننے کے لئے کلک کریں

سائنسدانوں نے ایک طویل تحقیق کے بعد معلوم کیا کہ یہ خوشبو تین مختلف عوامل سے مل کر بنتی ہے ۔اس کا پہلا عنصر اوزون گیس ہے جس کا تذکرہ ہم ماہرین ماحولیات سے اکثر سنتے ہیں ۔اگر چہ یہ زمین کی سطح کے قریب نہیں پائی جاتی لیکن بادوباران کے دوران جب بجلی کڑکتی ہے یا الڑاوائلٹ روشنی آکسیجن پر پڑتی ہے تو اس کے مالیکیول ٹوٹ جاتے ہیں اور اکسیجن کے آزاد ایٹم اس کے مالیکیول کے ساتھ مل کر تین ایٹم والا نیا مالیکیول بنا دیتے ہیں جو کہ اوزون ہے ۔یہ گیس محدود تعداد میں ہمارے ماحول میں شامل ہو جاتی ہے اور اس کی تیز خوشبو انتہائی صاف ستھر احساس پیدا کرتی ہے ۔

دوسرا عنصر زمین میں پائے جانے والے بیکٹریا ہیں جو خشک موسم کے دوران جیوسمین نامی کیمکل پر مشتمل اجزا ءمٹی میں پیدا کرتے ہیں۔ جب بارش ہو تی ہے تو یہ کیمکل آزاد ہو کر فضا میں گھل جاتا ہے ۔اور ہم اس کی خوشبو محسوس کرتے ہیں ۔

تیسرا عنصر وہ روعنیات ہیں جو پودوں سے خارج ہو کر فضا میں شامل ہو جاتے ہیں اور جب ان کے ساتھ بارش کا پانی ملتاہے تو ا ن میں سے مخصوص قسم کے کیمکل ہوا میں خارج ہوتے ہیں ۔ان تین خوشبوﺅں کے ملاپ سے وہ شاندار خوشبو پیدا ہوتی ہے جو بارش کے بعد دل کو جھومنے پر مجبور کر دیتی ہے ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس