خواتین کن مرَدوں کو شدت سے پسند کرتی ہیں،تحقئق میں انکشاف

خواتین کن مرَدوں کو شدت سے پسند کرتی ہیں،تحقئق میں انکشاف
خواتین کن مرَدوں کو شدت سے پسند کرتی ہیں،تحقئق میں انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) خواتین کس طرح کے مردوں کو زیادہ پسند کرتی ہیں؟ یہ سوال بہت پرانا ہو چکا ہے لیکن آج بھی مردوں کیلئے اس کا جواب جاننا بہت ضروری ہے۔ وقت بدلنے کے ساتھ اس سوال کا جواب بھی بدلتا رہا ہے اور آج کے جدید دور میں اس اہم سوال کا مختصر جواب یہ ہے کہ خواتین سب سے زیادہ ”میٹرو سیکچوئل“ مردوں کو پسند کرتی ہیں۔

رنگ گورا کرنے کے آزمودہ گھریلو نسخے

ہیٹرو سیکچوئل اور ہومو سیکچوئل سے ملتا جلتا یہ لفظ نسبتاً نئی ایجاد ہے جو دو الفاظ Metropolitan اور Hetrosexual کو ملا کر بنایا گیا ہے۔ اس سے مراد وہ مرد ہے جو جنس مخالف میں دلچسپی رکھتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ فیشن میں بھی دلچسپی لیتا ہے، یعنی اپنے بالوں کو سنوارنے، جلد کو نکھارنے اور جدید طرز کے لباس جیسی باتوں پر بہت توجہ رکھتا ہے۔ ان مردوں کے پاس آپ کو خواتین کی طرح ہی مختلف قسم کی کریمیں، لوشن، خوشبویات اور بننے سنورنے کے آلات نظر آئیں گے۔

دنیا کے پہلے حاملہ مرد کو مقدمے کا سامنا

صرف فیشن کا خیال رکھنا ہی ضروری نہیں بلکہ اس کے ساتھ متوازن اور جدید سیاسی نظریات، شدت پسند نظریات سے نفرت، خواتین کے حقوق کا احساس، تعلیم میں دلچسپی اور جمہوری نظام کی حمایت بھی ضروری ہے، یعنی میٹرو سیکچوئل مرد نا صرف اپنی خوبصورتی اور لباس کا خیال رکھتے ہیں بلکہ اس بات پر بھی یقین رکھتے ہیں کہ نظام کی تبدیلی الیکشن کے ذریعے ہونا چاہئے نا کہ کسی غیر جمہوری طریقے سے۔ سوشل میڈیا ایپ Tinder پر کئے گئے سروے میں یہ بھی معلوم ہوا کہ جم میں سخت ورزشیں کر کے باڈی بلڈنگ کا اعلیٰ نمونہ بننے والے مردوں کو خواتین کی توجہ سب سے کم ملتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -