وہ دھوکے باز افراد جن سے آپ کو سعودی عرب میں بچ کر رہنا چاہیے

وہ دھوکے باز افراد جن سے آپ کو سعودی عرب میں بچ کر رہنا چاہیے
وہ دھوکے باز افراد جن سے آپ کو سعودی عرب میں بچ کر رہنا چاہیے

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کو دھوکے بازی سے لوٹنے والے ایک گروہ کا انکشاف ہوا ہے جس کے لٹیرے جوازات ڈیپارٹمنٹ کے افسران کا روپ دھار کر رقم اور قیمتی اشیاءہتھیا لیتے ہیں۔ اخبار ”سعودی گزٹ“ میں کئے گئے انکشافات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ مجرم کسی بھی غیر ملکی کو نشانہ بنا سکتے ہیں اور اکثر لوگ پڑھے لکھے اور صاحب حیثیت ہونے کے باوجود ان کے جھانسے میں آ جاتے ہیں۔

عرب شہزادے باز نہ آئے ، پرتعیش گاڑیاں لے کر فرانس پہنچ گئے ،جاننے کے لئے کلک کریں

 جدہ کے علاقہ عزیزیہ میں پیش آنے والے ایک ایسے ہی واقعہ میں شکل و صورت سے معتبر نظر آے والا ایک سعودی شخص ایک غیر ملکی کی گاڑی کا دروازہ کھول کر اندر گھس گیا اور اسے سخت لہجے میں کہا کہ اس نے جوازت اہلکاروں کو نظرانداز کرتے ہوئے رکنے کی زحمت نہ کی تھی اس لئے اسے قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اگرچہ غیر ملکی نے وضاحت کرنے کی کوشش کی کہ وہ اس طرف گیا ہی نہ تھا کہ جہاں اہلکاروں کی موجودگی کی بات کی جا رہی تھی، لیکن بظاہر افسر نظر آنے والے نے غیر ملکی کو حکم دیا کہ وہ اپنی کمپنی کے کسی عربی شخص سے بات کروائے اور بعد ازاں ایچ آر منیجر سے بات کر کے اسے بھی فوراً جوازات دفتر پہنچنے کو کہا۔ یہ ”افسر“ غیر ملکی شخص کو بھی جوازت دفتر کے سامنے لے گیا اور وہاں اس نے ایک پولیس والے کو دیکھ کر ہاتھ بھی ہلایا۔ دفتر کے سامنے گاڑی رکوا کر اس نے غیر ملکی کو بتایا کہ اندر جانے پر سخت کارروائی ہو گی اور ایک رات کیلئے جیل بھی بھیجا جائے گا لہٰذا بہتر یہی ہے کہ اسے باہر ہی 1000 ریال )تقریباً 27,000 پاکستانی روپے) ادا کر دیئے جائیں۔ جب غیر ملکی نے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا تو اس شخص نے زبردستی جیب سے 600ریال نکال لئے اور صفاءکے علاقے میں اپنے کیپٹن کے پاس پیش ہونے کا کہا۔ جب گاڑی نئی منزل کی طرف رواں دواں تھی تو اس نے ایک جگہ اسے رکوایا اور اتر کر ہجوم میں گم ہو گیا۔

 اسی طرح کے واقعات دیگر کئی غیر ملکیوں کے ساتھ بھی پیش آ چکے ہیں اور لٹنے والوں کے پاس سوائے داستان سنانے کے کوئی چارہ نہیں رہتا۔ ان دھوکہ بازوں سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ اقامہ، لائسنس یا موبائل فون کسی حوالہ نہ کیا جائے اور کہیں بھی رکیں تو گاڑی کا دروازہ لاک رکھیں۔

 

 

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...