فلم ” اینجل آف ڈیتھ“ آئندہ سال 13فروری کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

فلم ” اینجل آف ڈیتھ“ آئندہ سال 13فروری کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

 نیویارک (این این آئی)خوفناک مناظر سے بھرپور ہالی ووڈ فلم اینجل آف ڈیتھ کا نیاٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈر ،خوف اورسنسنی سے بھرپور اینجل آف ڈیتھ،،2012 میں رکارڈ بزنس کرنے والی دی وومن ان بلیک کا سیکوئل ہے۔فلم کی کہانی نرسری میں زیر تعلیم بچوں کے گرد گھومتی ہے جنہیں ایک ویران حویلی منتقل کر دیا جاتا ہے جس کے بعد ان کے ساتھ عجیب وغریب واقعات پیش آتے ہیں۔اینجل آف ڈیتھ 13فروری 2015کو نمائش کیلئے پیش کی جائےگی۔

مزید : کلچر