ہدایتکار رزاق منا بھارتی فلم کی ڈائریکشن کے معاملات طے کرنے دبئی روانہ

ہدایتکار رزاق منا بھارتی فلم کی ڈائریکشن کے معاملات طے کرنے دبئی روانہ

لاہور (این این آئی ) ٹی وی کے معروف ہدایتکار رزاق منا بھارتی فلم کی ڈائریکشن کے معاملات طے کرنے کیلئے معروف بھارتی پروڈیوسر اوم پرکاش کی دعوت پر دبئی روانہ ہوگئے ۔ مذکورہ بھارتی فلم میں پاکستان سمیت بھارت سے بھی فنکاروں کو کاسٹ کیا جائے گا ۔ ٹی وی ڈرامہ سیریل ’’سُفنے ‘‘سے شہرت پانیو الے ہدایتکار رزاق منا پاکستان واپسی پراس نئے پراجیکٹ کے حوالے سے تمام تفصیلات پر یس کانفرنس میں صحافیوں کو فراہم کریں گے ۔

مزید : کلچر