رنبیر اور انوشکاامدادی مقصد کیلئے قیمتی ملبوسات نیلام کرینگے

رنبیر اور انوشکاامدادی مقصد کیلئے قیمتی ملبوسات نیلام کرینگے

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ انوشکا شرما امدادی مقصد کیلئے اپنے قیمتی ملبوسات نیلام کریں گے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ انوشکا شرما جو نئی فلم میں اکٹھے بھی جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں، نے اپنی فلموں میں پہنے جانے والے بیش قیمت ملبوسات امدادی مقصد کیلئے نیلامی کیلئے پیش کر یں گے ۔ اداکار رنبیر کپور نے فلم ” راک سٹار“ میں پہنی جانیوالی چمڑے کی جیکٹ نیلامی میں نمائش کیلئے پیش کرینگے ۔ نیلامی کی تقریب 13دسمبر تک جاری رہیگی۔ دونوں اداکاروں نے مداحوں سے اپیل کی کہ کارخیر میں ان کا ساتھ دیں اور اسے کامیاب بنائیں امید ہے کہ مداح بھی اس حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...