تھیٹر ڈرامے کا ماحول اور رخ تبدیل ہو چکا ہے‘ قوی خان

تھیٹر ڈرامے کا ماحول اور رخ تبدیل ہو چکا ہے‘ قوی خان

لاہور(آئی این پی) نامور اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ تھیٹر ڈرامے کا ماحول اور رخ تبدیل ہو چکا ہے‘ وقت کے ساتھ ساتھ تھیٹر ڈرامہ بھی کمرشلزم کی نذر ہو گیا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران قوی خان نے کہا کہ اب بھی اچھے ڈرامے پیش ہو سکتے ہیں اور یقینا جب اچھے ڈرامے پیش ہونگے تو فیملیز بھی انہیں دیکھنے کیلئے آئیں گی۔

ضرورت اس بات کی ہے کہ ہمیں ڈراموں کے ساتھ اپنا رخ بھی ٹھیک کرنا ہو گا۔ ایک سوال کے جواب میں قوی خان نے کہا کہ ماضی میں ڈرامہ ڈائریکٹر اور مصنف کے کہنے پر ہوتا تھا لیکن اب جو ٹکٹ خرید کر آتا ہے اس کی خواہش کے مطابق ہوتا ہے۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...