عالیہ بھٹ اب سینئر ہیروز کے ساتھ جلوہ گر ہونگی

عالیہ بھٹ اب سینئر ہیروز کے ساتھ جلوہ گر ہونگی

ممبئی(نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اب سینئر ہیروز کے ساتھ جلوہ گر ہونگی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ اب سینئر ہیروز کے ساتھ جلوہ گر ہونے کیلئے پرجوش ہیں۔ اداکارہ فلم ”شاندار“ میں شاہد کپور جبکہ وکاسی بہل اور آیان مکھر جی کی دو فلموں میں اداکار رنبیر کپور کے ہمراہ ہیروئن دکھائی دینگی۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنے سے سینئر اداکاروں کے ساتھ بھی کام کرکے بالکل نروس نہیں ہو رہی دونوں کا ہی رویہ دوستانہ ہے وہ بے حد پر اعتماد اور مطمئن رہیں ، ان کی یہ فلمیں جلد ہی مکمل ہو جائیں گی۔

مزید : کلچر