مستقبل میں کم فلموں میں اداکاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے،نرگس فخری

مستقبل میں کم فلموں میں اداکاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے،نرگس فخری
 مستقبل میں کم فلموں میں اداکاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے،نرگس فخری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(نیٹ نیوز)بھارتی اداکارہ نرگس فخری نے کہا ہے کہ میں نے مستقبل میں کم فلموں میں اداکاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ میں نے ماضی میں ایک ساتھ کئی فلمیں سا ئن کرکے غلطی کی تھی اس طرح میں نے ہر فلم کو بھرپور وقت نہیں دیا لیکن اب میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں صرف ایک وقت میں ایک فلم میں کام کرونگی تاکہ میں بھرپور طریقہ سے کام کرسکوں اداکارہ نے کہا کہ مجھے شائقین نے کامیڈی فلموں میں بھی بہت پسند کیا ہے اور مجھے پہلے یقین نہ تھا کہ میں کامیڈی فلموں میں بھی کام کرسکتی ہوں لیکن میری خواہش ہے کہ میں مزید کامیڈی فلموں میں فن کا مظاہرہ کروں اور مجھے کسی ایسی اچھی کہانی پر مشتمل فلم کی تلاش ہے جس میں میرا کردار ہٹ کر اور منفرد قسم کا ہو اداکار ہ نے کہا کہ میں انڈسٹری کے ہر بڑے ہیرو کے ساتھ اداکاری کرنا چاہتی ہوں اب تک مجھے سلمان خان، عامر خان اور شاہ رخ کے ساتھ اداکاری کرنے کا موقع تو نہیںملا ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ میں جلد ان کے ساتھ بھی جلوہ گر ہوں گی نرگس فخری نے کہا کہ میری آنے والی فلم بھی شائقین کو بہت پسند آئے گی۔

مزید :

کلچر -