گلوکارہ روشن آرا بیگم کو بچھڑے آج 32 برس مکمل ہو گئے

گلوکارہ روشن آرا بیگم کو بچھڑے آج 32 برس مکمل ہو گئے

فیصل آباد (اے پی پی) سینکڑوں فلموں میں پلے بیک سنگنگ کرنے والی پاکستان کی معروف کلاسیکل گائیکہ روشن آرا بیگم کی 32ویں برسی آج منائی جائے گی۔ اس موقع پر ان کے پرستار مختلف تعزیتی تقریبات اور قرآن خوانی کا اہتمام کریں گے جس میں مرحومہ کی روح کو ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائیگا۔ روشن آرا بیگم نے پہلی نظر ، جگنو، قسمت ، روپ متی باز بہادر، نیلا پربت سمیت سینکڑوں فلموں میں پلے بیک سنگر کے طور پر انتہائی خوبصورت نغمات ریکارڈ کروائے جنہوںنے ان فلموں کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ روشن آرا بیگم 1917ءمیں کلکتہ میں استاد عبدالحق خان کے گھر پیدا ہوئیں اور تقسیم پاکستان کے بعد انہوںنے لاہور آکر پرفارم کرنا شروع کردیا۔

انہوںنے کیرانہ گھرانے سے تعلق رکھنے والے اپنے کزن استاد عبدالکریم خان سے مسلسل 15سال تک گائیکی کی تربیت حاصل کرکے اپنی الگ شناخت بنائی ۔ انہوںنے ایک پولیس آفیسر چوہدر ی محمد حسین سے شادی کر کے بعد ازاں اہل خانہ سمیت لالہ موسیٰ میں سکونت اختیار کر لی جہاں سے وہ ریڈیو ، ٹی وی ، فلم انڈسٹری کیلئے پرفارم کرنے کیلئے لاہور آیا جایا کرتی تھیں۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...