میاں انجم نثار کی کامیابی پوری بزنس کمیونٹی کی کامیابی ہوگی: محمد علی میاں

میاں انجم نثار کی کامیابی پوری بزنس کمیونٹی کی کامیابی ہوگی: محمد علی میاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر محمد علی میاں نے کہا ہے کہ فیڈریشن کے صدارتی امیدوار میاں انجم نثار کی کامیابی پوری بزنس کمیونٹی کی کامیابی ہوگی ۔ انتخابی مہم کے دوران محمد علی میاںنے کہا کہ جہاں مشاورت کا عمل ٹوٹ جاتا ہے وہاں ادارو ں میں خرابیاں پیدا ہونا شروع ہو جاتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صنعتی علاقے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا شکارہیں یا گیس کی قلت کا رونا روتے رہیں لیکن فیڈریشن کے بزرگوںکا ان ساری مشکلات سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔محمد علی میاں نے کہا ہے کہ کاروباری طبقہ کاروبارچلتے اور سرمایہ کاری آتے دیکھنا پسند کرتے ہیں جس کے لیے سب کے نزدیک میاں انجم نثار فعال و موثر کردار ادا کر سکتے ہیں کیونکہ لاہور چیمبرکے سابق صدر نے کہا ہے کہ میاں انجم نثار بزنس کمیونٹی میں اتحاد و اتفاق کے داعی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے اتحاد کے تمام ستون مضبوط ہیں اور تمام قایدین اتحاد و اتفاق کی برکات سے آشنا ہیں اس لیے محمد علی میاں نے کہا کہ کوئی اتحاد ہرگز ٹوٹے گا نہیں بلکہ لاہور چیمبرکا اتحاد بھی مضبوط ہوگا اور فیڈریشن کی سطخ پر پوری بزنس کمیونٹی کا بزنسمین اتحاد بھی مضبوط بنے گا کیونکہ اسی اتحاد کی طاقت سے حکومت کے ذمہ داران سے سودمند بات چیت کی جائے گی پاور منصوبوں کی تعمیر کی رفتار تیز اور گیس معاہدے پر عمل درآمد کو دنوں پر محیط کرایا جائے۔

مزید :

کامرس -