لاہور چیمبر کے سابق صدر شہزادہ عالم منوں مرحوم کے لیے تعزیتی اجلاس منعقد

لاہور چیمبر کے سابق صدر شہزادہ عالم منوں مرحوم کے لیے تعزیتی اجلاس منعقد

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اعجاز اے ممتاز کی صدارت میں لاہور چیمبر کے سابق صدر شہزادہ عالم منوں (مرحوم) کے لیے تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں صنعت و تجارت اور انسانیت کے لیے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیاگیا۔ اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ شہزادہ عالم منوں نے صنعت و تجارت اور معیشت کے لیے جو خدمات سرانجام دی ہیں وہ سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی، وہ ایک انتہائی محنتی اور دیانتدار شخصیت تھے جنہوں اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔

 انہوں نے کہا کہ شہزادہ عالم منوں نے اپنی بہترین صلاحیتوں کے ذریعے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا۔ اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ شہزادہ عالم منوں نے کامیابی کی جو داستانیں رقم کی ہیں وہ دوسروں کے لیے قابل تقلید مثال ہیں۔ ان کے انتقال سے جو خلا ءپیدا ہوا ہے وہ کبھی پر نہیں ہوگا۔ اس موقع پر لاہور چیمبر کے سابق صدور بشیر اے بخش، طارق سعید سہگل، سید محسن رضا بخاری، میاں محمد اشرف، میاں مصباح الرحمن، الیاس ایم چودھری، یاور عرفان خان، شاہد حسن شیخ، محمد علی میاں، میاں مظفر علی، فاروق افتخار، سابق سینئر نائب صدور عبدالباسط ، میاں طارق مصباح، سابق نائب صدر آفتاب احمد وہرہ اور ایگزیکٹو کمیٹی اراکین نے بھی خطاب کرتے ہوئے شہزادہ عالم منوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اجلاس کے شرکا نے شہزادہ عالم منوں کے لیے دعائے مغفرت اور اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...