لاہور سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رجحان

لاہور سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رجحان

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور سٹاک ایکسچینج میںجمعہ کے روزملاجلا رجحان رہا - مجموعی طور پر102کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔ 19کمپنیوں کے حصص میں اضافہ20کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی۔ جبکہ63کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔

ایل ایس ای 25انڈیکس6.72پوائینٹس کی کمی کے ساتھ5811.19 پربندہوا ۔مارکیٹ میںکل32لاکھ59ہزار400حصص کا کاروبار ہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز53لاکھ49ہزار300 حصص کا لین دین ہوا تھا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں بنک آف پنجاب لمیٹڈ کے14لاکھ85ہزار500 حِصص۔ سلک بنک لمیٹڈکے5 لاکھ58 ہزار 500حصص۔ جبکہ این آئی بی بنک لمیٹڈ کے4 لاکھ 15 ہزارحِصص فروخت ہوئے۔ آج سب سے زیادہ اضافہ ایکزو نوبل پاکستان لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت8.70روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت5.50روپے کم ہو گئی۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...