ترکمانستان میں 900 کلو میٹر طویل ریلوے لائن کا افتتاح

ترکمانستان میں 900 کلو میٹر طویل ریلوے لائن کا افتتاح

اخایلیہ(اے پی پی) ترکمانستان میں ایران، قازخستان اور ترکمانستان کو ملانے والی 900 کلو میٹر طویل ریلوے لائن کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ترکمانستان کی سرحد کے قریب اخایلیہ میں افتتاحی تقریب میں ایرانی صدر حسن روحانی ‘ ترکمانی صدر قربان علی اور قازخ صدر نورسلطان نذریایوف نے شرکت کی۔ اس موقع پر رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ اس ریلوے رابطے سے تینوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تجارتی رابطے مضبوط ہوں گے۔

 اس ریلوے رابطے کی تعمیر کے لئے تینوں ممالک نے 2007ءمیں اتفاق کیا تھا۔ مذکورہ منصوبے کی تعمیر پر 2 ارب ڈالر لاگت آئی ہے ‘ ریلوے لائن قازخ شہر اوزن سے شروع ہو کر اخایلیہ سے ہوتی ہوئی ایرانی سرحدی شہر گورجان پر ختم ہوتی ہے۔ اخایلیہ دارالحکومت اشک آباد سے 580 کلو میٹر دور ایرانی سرحد کے قریب واقع ہے۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...