آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز ورلڈ کپ کیلئے مفید ثابت ہوگی،کرن شرما

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز ورلڈ کپ کیلئے مفید ثابت ہوگی،کرن شرما

سڈنی ( نیٹ نیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز کرن شرما نے کہاہے کہ آسٹریلیا کے خلاف کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کا فائدہ اگلے برس کھیلے جانے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں ہوگا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے اس ورلڈ کپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنا ہے اور اس لئے پوری دنیا کے شائقین کرکٹ کی نظریں ہم پر ہونگی ۔ انہوں نے کہاکہ اس ورلڈ کپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم 2011 کی تاریخ دہرائے گی۔

اور اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوگی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی