پاکستان ٹینس فیڈریشن کے انتخابات 12دسمبر کو اسلام آباد میں ہونگے

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے انتخابات 12دسمبر کو اسلام آباد میں ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے انتخابات 12دسمبر کو اسلام آباد میں ہونگے جس میں آئندہ چار سالہ مدت (2014ءتا 2018ء)کیلئے پی ٹی ایف کے نئے عہدیداروں کا چناﺅ 12 دسمبر کو پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوگا، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ5 دسمبر مقرر کی گئی ہے ،8دسمبر کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی سکروٹنی کی جائے گی۔
 جبکہ 10 دسمبر کو تمام امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔