ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز آج بھارتی شہر بھونیشور میں ہو گا

ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز آج بھارتی شہر بھونیشور میں ہو گا

ممبئی ( نیٹ نیوز) 35 ویں مینز ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز آج بھارت کے شہر بھونیشور میں ہو گا۔ آسٹریلوی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ پاکستانی ٹیم بیلجیم کے خلاف میچ سے مہم شروع کرے گی۔ 14 دسمبر تک جاری رہنے والے میگا ایونٹ میں دنیائے ہاکی کی آٹھ بہترین ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں نظر آئیں گی۔ ان ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں پاکستان، آسٹریلیا، انگلینڈ اور بیلجیئم جبکہ گروپ بی میں میزبان بھارت، ارجنٹائن، ہالینڈ اور جرمنی شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز دو میچ کھیلے جائیں گے، پہلا میچ گروپ اے کی ٹیموں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین کھیلا جائے گا جبکہ اسی گروپ کے دوسرے میچ میں پاکستان اور بیلجیئم کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ ہر ٹیم تین گروپ میچ کھیلے گی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 14 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...