آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ 9دسمبر سے ایڈیلیڈمیں شروع ہوگا

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ 9دسمبر سے ایڈیلیڈمیں شروع ہوگا

 ایڈیلیڈ( نیٹ نیوز)آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچزپر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 9دسمبر سے ایڈیلیڈمیں شروع ہوگا۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق علی ا لصبح 5بجے شروع ہوگا۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسراٹیسٹ 17دسمبر سے برسبین ، تیسرا ٹیسٹ 26دسمبرسے میلبورن،چوتھا ٹیسٹ 6جنوری سے سڈنی جبکہ پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی