آل راؤنڈرمحمد حفیظ کا بھی باؤلنگ ایکشن کلیئرنہیں ہوسکا

آل راؤنڈرمحمد حفیظ کا بھی باؤلنگ ایکشن کلیئرنہیں ہوسکا

لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈرمحمد حفیظ کا بھی باؤلنگ ایکشن کلیئرنہیں ہوسکا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کو میگاایونٹ سے قبل مشکلات نے گھیرنا شروع کردیا ہے ، سعید اجمل کے بعد آل راؤنڈرمحمد حفیظ بھی باؤلنگ ایکشن کے ٹیسٹ میں ناکام ہوگئے ہیں۔محمد حفیظ برطانیہ میں تھرڈپارٹی کے ذریعے باؤلنگ ایکشن کی درستگی معلوم کرنے کیلئے کروایاگیاٹیسٹ کلیئرکرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔اس حوالے سے پی سی بی کو جلدباضابطہ طورپر آگاہ کردیا جائے گا۔آل راؤنڈرمحمد حفیظ کی باؤلنگ ٹیسٹ میں ناکامی پاکستان کرکٹ کیلئے ورلڈکپ 2015ء سے پہلے بڑا دھچکا ہے ۔دوسری جانب پی سی بی نے ٹیسٹ میں ناکامی کی صورت میں محمد حفیظ کو ورلڈکپ سکواڈ میں شامل کرنے کیلئے پلان بی تشکیل دیدیاہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...