انٹرنیشنل ہینڈ بال ٹورنامنٹ، پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دیدی

انٹرنیشنل ہینڈ بال ٹورنامنٹ، پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دیدی

فیصل آباد( آن لائن ) فیصل آباد میں جاری انٹرنیشنل ہینڈ بال ٹورنامنٹ کے تیسرے روز یمن اور پاکستان کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچ جیت لیے ، شائقین کی بڑی تعداد میچ سے محظوظ ہوئی میچ کو دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ انہوں نے پاکستان کی ٹیم کے ساتھ دوسرے ممالک کی ٹیموں کو بھی دل کھول کر داد دی۔ دوسرے ممالک کے کھلاڑیوں نے پاکستان کا ماحول بالکل محفوظ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان آ کر بہت زیادہ خوش ہیں ، انہوں نے پاکستانی عوام اور ٹورنامنٹ منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ آج کے کھیل کا رزلٹ کچھ اس طرح سے رہا ، پہلا میچ یمن اور مالدیپ کی مرد ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں یمن نے نو کے مقابلے میں چھتیس پوائنٹس سے مالدیپ کو شکست دی جبکہ یمن کی خواتین کھلاڑیوں نے بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور انتیس ، نو سے انغانستان کو ہرا دیا۔ پاکستان کے آج دو میچ ہوئے ، پاکستان خواتین کی ٹیم نے چوبیس تیرہ سے نیپال کی خواتیں ٹیم کو شکست دی جبکہ پاکستان کی مرد کھلاڑیوں کی ٹیم نے بنگلا دیش کو انتیس پچیس سے مات دی۔ پاکستانی کھلاڑی بھی سارک ممالک کی ٹیموں کی آمد اور اس ٹورنامنٹ پر خوش ہیں مگر انڈیا کی ٹیم نہ آنے پر نالاں نظر آئے۔

یہ رنگا رنگ ٹورنامنٹ 7 دسمبر تک جاری رہے گا ، اس ٹورنامنٹ کو جیتنے والی ٹیم ایشیا ہینڈ چیئمپئن میں شامل ہو گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی