کیپ ٹاﺅن میں بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں عشائیہ

کیپ ٹاﺅن میں بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں عشائیہ
کیپ ٹاﺅن میں بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں عشائیہ

کیپ ٹاﺅن( ندیم شبیر سے) کیپ ٹاﺅن میں ہونے والے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی پاکستانی ٹیم کے اعزاز میں کیپ ٹاﺅن میں قائم پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے شاندار عشائیہ کا اہتمام کیاگیا اس تقریب کامقصد پاکستانی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا اس موقع پر پاکستان جنوبی افریقہ ایسوسی ایشن کیپ ٹاﺅن کے صدر راشد بشیر سیال نے پاکستان کرکٹ ٹیم اور تقریب میں شرکت کرنے والے دوسرے افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے بلائنڈ کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں میچ جیت رہی ہے و قابل تحسین ہے اور اس سے ٹیم کے حوصلے بہت بلند ہوئے ہیں امید ہے کہ اتوار کو بھارت کے خلاف کھیلے جانے والا میچ بھی پاکستانی ٹیم ہی جیتے گی اس موقع پر افتخار احمد بٹ، مہر نواز،زبیر اسلم، محمد اصغر جٹ، انتظار احمد راجا، جاوید خان،اعظم خان، محمد وقاص، محمد ہارون اور دوسرے کئی افرا د شامل تھے راشد بشیر نے اس موقع پر کیپ ٹاﺅن میں رہائش پزیر پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ کل ہونے والے پاک بھارت میچ میں اپنے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے سٹیڈیم پہنچیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...