قائداعظم کرکٹ ٹرافی گولڈ لیگ کے دسویں مرحلے کا آغاز آج ہوگا

قائداعظم کرکٹ ٹرافی گولڈ لیگ کے دسویں مرحلے کا آغاز آج ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(سپورٹس رپورٹر) قائد اعظم کرکٹ ٹرافی گولڈ لیگ 2014-15ءکے دسویں مرحلے کا آغاز آج ملک کے مختلف شہروں میں ایک ساتھ ہو گا۔ اب تک کھیلے گئے میچوں کے بعد سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کی ٹیم 63 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں جاری ٹرافی کے گولڈ لیگ میں ٹیموں کے درمیان دلچسپ و سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، کل ہفتہ کو مزید چھ میچ ایک ساتھ شروع ہوں گے، اس سلسلے میں نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کراچی ڈولفنز اور پشاور پینتھرز، حیدر آباد میں لاہور لائنز اور راولپنڈی ریمز، ملتان سٹیڈیم میں ملتان ٹائیگرز اور اسلام آباد لیپرڈز، سورٹس کمپلیکس سٹیڈیم کراچی میں نیشنل بینک آف پاکستان اور زیڈ ٹی بی ایل، کنٹری کلب کراچی میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائن اور پورٹ قاسم اتھارٹی جبکہ کراچی میں ہی یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ اور واپڈا کی ٹیموں کے درمیان میچز شروع ہوں گے۔