ہیوز کو باؤنسر مارنے والے سین ایبٹ کا کلب کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ موخر

ہیوز کو باؤنسر مارنے والے سین ایبٹ کا کلب کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ موخر

سڈنی ( نیٹ نیوز )آسٹریلوی کرکٹ کے بلے باز فلپ ہیوز کو باؤنسر مار کر ہلاک کرنے والے باؤلر سین ایبٹ نے کلب کرکٹ میں واپسی موخر کردی ہے ۔ ایک رپورٹ کے مطابق فلپ ہیوز کی ہلاکت کے بعد کلب کرکٹ رواں ہفتے آسٹریلیا میں شروع ہوگی لیکن سین ایبٹ اس میں ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے ۔ سین ایبٹ اس وقت سڈنی کلب کی جانب سے کھیلتے ہیں تاہم ابھی تک انہوں نے یہ فیصلہ نہیں کہ کوئنز لینڈ کے خلاف منگل کو کھیلے جانے والے میچ میں وہ نیوساؤتھ ویلز کی جانب سے کھیلیں گے یا نہیں ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی